بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دم کیا ہوا پانی آگ پر رکھنا


سوال

ایک صاحب نے بتایا کہ دم کیا ہوا پانی آگ پر نہیں رکھ سکتے، کیا یہ درست ہے یاغلط؟ اس صورت میں کیا کیا جائے؟ 

جواب

واضح رہے کہ دم کیا ہوا پانی اور زمزم کا پانی قابلِ احترام ہوتا ہے،  اس پانی سے وہ کام نہیں کیے جا سکتے جس میں اس پانی کی اہانت ہوتی ہو مثلاً استنجا کرنا۔  البتہ جن کاموں میں استعمال  کرنے سے اس پانی کے احترام میں کوئی فرق نہ آتا ہو  ایسے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں، اب دم کیے ہوئے پانی کو آگ پر رکھنا کوئی ایسا کام نہیں جس سے اس  پانی  کی  بے احترامی ہوتی ہو؛  اس لیے دم کیے ہوئے پانی کو آگ پر پکانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرنا چاہیے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 175):

 "يكره الاستنجاء بماء زمزم لا الاغتسال."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202359

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں