بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دم کرتے وقت پھونک مارتے وقت کیا کہنا چاہیے؟


سوال

میں نے سنا ہے کہ اپنے آپ پر یا کسی مریض پر آیاتِ مبارکہ یا کوئی اور دعا دم کرتے وقت چُف کی بجائے کُف کہنا چاہیے۔ مہربانی فرما کر وضاحت کریں کہ کون سے لفظ کے ساتھ دم کرنا چاہیے؟

جواب

دم کرنے کے لیے قرآنی آیات یا دیگر دعائیں پڑھ کر پھونک ماردینا کافی ہے، اور پھونک مارتے وقت نہ چُف کی آواز آتی ہے نہ کُف کی، اور بعض روایات میں دم کرتے وقت تھتکارنے کا ذکر ہے، یعنی پھونک کے ساتھ تھوک کے معمولی ذرات بھی خارج ہوں۔ بہرحال شریعت میں دم کرتے وقت کسی خاص لفظ کی قید نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں