بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دلالی کی اجرت لینا


سوال

السلام علیکم میرے پاس ایک پلاٹ ہے ہری پور میں، وہاں ٹیلی کام کمپنی والے ٹاور لگانا چاہتے ہیں، کمپنی کا ایک شخص میرے بھائی کا جاننے والا ہے، وہ ٹاور لگانے کے بدلے کمیشن مانگ رہا ہے۔ فرض کرلیں اگر ٹاور لگانے کے وہ ہمیں 15 لاکھ دیں گے تو اس میں سے 5 لاکھ وہ لے گا۔ برائے مہربانی مجھے قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلہ کا حل بتادیں۔ کیا شرعی طور پر ایسا جائز ہے؟ اگر وہ ہم سے پیسے لے تو کیا یہ جائز ہوگا؟شکریہ

جواب

مذکورہ شخص جو کمیشن مانگ رہا ہے وہ دراصل رشوت کا تقاضا کررہا ہے اس لیے ٹاور لگانے کے بدلے اسے کچھ دینا رشوت ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔


فتوی نمبر : 143407200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں