بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دلائل الخیرات پڑھنا


سوال

کیا دلائل الخیرات اجازت سے پڑھنی چاہے یا اجازت کے بغیر از خودپڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

دلائل الخیرات ، درود شریف کی ایک مستند کتاب ہے، جو ہمارے بزرگوں کے معمولات کا حصہ بنی  چلی آرہی ہے، اور اس کی اجازت کا بھی معمول تسلسل سے رہا ہے،اس لیے مذکورہ کتاب کے پڑھنے کے لیے بہتر  صورت یہ ہے کہ کسی متبعِ سنت وصاحبِ اجازت بزرگ کی اجازت  و راہ نمائی سے روزانہ ایک منزل پڑھ لی جائے، لیکن یہ اجازت  فرض  یا واجب قبیل کی چیز نہیں، اس کے بغیر بھی یہ کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ 

الاتقان فی علوم القرآن میں ہے :

"الإجازة من الشيخ غير شرط جواز التصدي للإقراء والإفادة فمن علم من نفسه الأهلية جاز له ذلك وإن لم يجزه أحد وعلى ذلك السلف الأولون والصدر الصالح وكذلك في كل علم وفي الإقراء والإفتاء خلافا لما يتوهمه الأغبياء من اعتقاد كونها شرطا وإنما إصطلح الناس على الإجازة لأن أهلية الشخص لا يعلمها غالبا من يريد الأخذ عنه من المبتدئين ونحوهم لقصور مقامهم عن ذلك والبحث عن الأهلية قبل الأخذ شرط فجعلت الإجازة كالشهادة من الشيخ للمجاز بالأهلية."

(الاتقان فی علوم القرآن للسیوطی، ج:۱،ص:۲۷۳،ط:بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں