بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاک کی ٹکٹ کو دوبارہ استعمال کرنے کاحکم


سوال

 ڈاک کے ذریعے ایک چیز آئی اس پہ لگی ہوئی ٹکٹوں کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ڈاک سے آئی چیز پر لگی ہوئی ٹکٹ کو صرف ایک بارہی استعمال کرنے کی اجازت ہےدوبارہ اس ٹکٹ کو استعمال کرنا دھوکہ دہی  ہے جوشرعاً ناجائز ہے ۔

مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:

"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ‌غشنا فليس منا."

(كتاب البيوع والأقضية‌‌، ما ذكر في الغش،ج: 4،ص: 563، ط: مكتبة العلوم والحكم)

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب." 

(کتاب الاداب ،باب حفظ اللسان ،ج:3،ص:1364،ط:المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں