بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈیری ملک چاکلیٹ کھانا


سوال

ڈیری ملک چاکلیٹ باہر ملک سے آیا ہوا ہے کیا وہ حلال ہے  یا حرام؟  (E 476 ) (E 442)

جواب

جو ڈیری ملک چاکلیٹ پاکستان میں بنائی جاتی ہو یا کسی اسلامی ملک مثلاً:ملائیشیا وغیرہ سے درآمد کی جاتی ہو ایسی ڈیری ملک بلاتردد کھاسکتے ہیں۔

اور جو ڈیری ملک چاکلیٹ کسی غیر مسلم ملک میں بنی ہو اور اسے وہاں سے درآمد کیا گیا ہو اس کے استعمال میں احتیاط بہتر ہے، البتہ جب تک کسی چیز میں حرام اجزاء شامل ہونے کا قطعی علم نہ ہو اس وقت تک اس کا استعمال جائز ہے۔ ہاں اگر یقین اور تحقیق کے ساتھ معلوم ہوجائےکہ اس میں حرام اجزاء شامل ہیں تو اس کا استعمال ناجائز ہوگا۔

باقی حرام e-codes کی فہرست اور تفصیلات کے لیے اس فن کے مستند ادارہ  SANHA Pakistan کی ویب سائٹ  (http://www.sanha.org.pk/e-numbers)ملاحظہ فرمالیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144108201293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں