بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داہنہ اور راہنہ نام


سوال

فتوی نمبر 144210200861 کی  وضاحت مطلوب ہے،

 آپ کی ویب سائٹ میں جو نام تحریر ہیں ان میں ایک نام راہنہ بھی ہے جس کا مطلب آپ کی ویب سائٹ  پر دائمی یا تیار کے ہیں، مگر آپ نے  یہاں پر تو الگ مطلب تحریر کر کے  مجھے ارسال کیا ہے،براہ مہربانی تفصیل سے رہنمائی فرمائیں!

جواب

ہماری ویب سائٹ پر ناموں کی فہرست میں جو نام مذکور ہے، وہ  "راہنہ"  ہے، (راء کے  ساتھ)  جس کا معنیٰ ہے:دائمی/تیار/ موجودہ۔

اور فتوی نمبر 144210200861 میں آپ نے جس نام رکھنے سے متعلق پوچھا ہے، چوں کہ آپ نے سوال میں دال کے ساتھ، "داہنہ" لکھ کر سوال کیا تھا، اس لیے اس کے مطابق داہنہ کا معنی بتایا گیاکہ "داہنہ" کا معنی ہے:  رنگ کرنے والی،  تیل لگانے والی، تر کرنے والی،  دھوکا دینے والی۔

لہذا یہ دو مختلف نام ہیں، اس کو سمجھ لینا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201445

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں