بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دفتر میں فائل پھنسی ہوئی ہے، کوئی وظیفہ بتائیں!


سوال

میری جاب کی فائل کسی دفتر میں پھنسی ہے، کافی پریشان ہوں، کوئی دعا یاوظیفہ بتائیں!

جواب

واضح رہے کہ ہر پریشانی اور مصیبت کے لیے سب سے مجرب اور بہترین وظیفہ صدقِ دل سے دعا کرنا ہے، اس کے ساتھ اگر آپ کوئی خاص دعا اور وظیفہ بھی پڑھنا چاہیں تو وہ درج ذیل ہیں:

1۔"دعاءِ کرب" جو  سخت کرب و پریشانی کے وقت  رسول اللہ ﷺ سے پڑھنا منقول ہے، اسے کثرت سے پڑھیں، دعاءِ کرب یہ ہے:

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ.

2۔دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ 119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی پھنسی ہوئی فائل مل جائے گی۔

3۔  ﴿ رَبَّنَا اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ﴾ ( سورۃ آل عمران،آیت :9)     یہ دعا پڑھتے رہیں ان شاء اللہ جلد وہ چیز مل جائے گی ۔

4۔ آپ یہ عمل بھی کر سکتے ہیں: نماز فجر پڑھ کر قرآنِ کریم کی تلاوت اور  ذکر میں مشغول رہیے، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل  اشراق پڑھیے اس کے بعد سورۂ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ مرتبہ  پڑھیے:لَقَدْ جَاءكَمْ رَسُول مِّن أَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیْهِ مَاعَنِتُّم حَرِیصٌ عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَ ءُ وفٌ رَّحِیم o فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا ھُوَ عَلَیهِ تَوَكَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ.  پھر سر بسجود ہو کر حق تعالیٰ سے عافیت طلب کیجیے ، ان شاء اللہ  چند روز میں آپ کی یہ پریشانی دور ہوجائے گی اور  حاجت پوری ہوگی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں