بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دادا کی میراث میں بہو اور پوتے،پوتیوں کے حصے کا حکم


سوال

باپ کے انتقال کے بعد دادا کی جائیداد ميں اس کے بيوی بچوں کے حصہ کا کيا شرعی حکم ہے ؟جب کہ دادا ،دادی زندہ ہوں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں والد کی زندگی میں انتقال کرنے والے بیٹے کی اولاد اور بیوہ کا مرحوم کے والد کی جائیداد میں بطورِ وراثت حصہ نہیں ہوتا،البتہ اگر دادا اپنے پوتوں ،پوتیوں اور بہو کو زندگی میں کچھ دےکر قبضہ میں دےدیں یا ان کے لیے ایک تہائی جائیداد میں وصیت کرلے تو ان کو دادا کی جائیداد سے  حصہ ملے گا ورنہ نہیں۔

صحیح البخاری میں ہے  :

"وقال زيد: «ولد الأبناء بمنزلة الولد، إذا لم يكن دونهم ولد ذكرهم كذكرهم، وأنثاهم كأنثاهم، يرثون كما يرثون، ويحجبون كما يحجبون، ولا يرث ولد الابن مع الابن»."

(كتاب الفرائض،باب ميراث إبن الإبن،529/2،ط:رحمانية)

تکملۂ فتح الملھم میں ہے:

"وقد ذکر الإمام أبوبکر جصاص الرازي رحمه اللّٰه في أحکام القرآن، والعلامة العیني في عمدة القاري: الإجماع علی أن الحفید لایرث مع الابن."

(كتاب الفرائض،باب ألحقوا الفرائض بأهلها،15/2،ط:دارالقلم،دمشق)

المحیط البرھانی میں ہے:

"فإن اجتمع أولاد الصلب وأولاد الابن فإن كان في أولاد الصلب ذكر فلا شيء لأولاد الابن ذكورا كانوا، أو إناثا أو مختلطين لأن الذكر من أولاد الصلب مستحق لجميع المال باعتبار حقيقة الاسم، وعند العمل بالحقيقة يسقط اعتبار المجاز فإن الجمع بين الحقيقة والمجاز في لفظ واحد في حالة واحدة متعذر...والدليل عليه أن أولاد الابن يدلون بالابن ويرثون بمثل نسبه فيحجبون به كالأجداد بالأب والجدات بالأم."

(كتاب الفرائض،باب الأولاد،141/29،ط:دار المعرفة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144401100413

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں