بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دادا کی جائیداد میں مرحوم بیٹے کی اولاد کاحصہ


سوال

میرے دادا زندہ ہے مگر اس کا ایک فوجی بیٹا شہید ہوچکا ہے،اب پوچھنا یہ ہےکہ کیا دادا کی جائیداد میں شہید ہونے والے بیٹے کی اولاد  کا حصہ  ہے یا نہیں شرعی راہ نمائی فرمائیں؟دادا کے لواحقین میں ایک بیوی ،ایک بیٹا،ایک بیٹی اور ایک بہن زندہ ہیں۔ 

جواب

صورت مسئولہ میں  سائلہ کے دادا  کی جائیداد   میں دادا کے بیٹے کے موجود ہونے کی وجہ سے مرحوم شہید بیٹے کی اولاد کا   کوئی حصہ نہیں ہے ،ہاں البتہ  دادا  اپنے مرحوم  بیٹے کی اولاد کےلیےایک  بیٹے کے حصے  کے بقدر   مال میں وصیت کرسکتاہے،یا زندگی میں پوتوں،پوتیوں کو مناسب مال دے سکتا ہے۔

تکملہ ردالمحتار میں ہے:

" الثانية: يسقطن بالصلبيتين فأكثر، إلا أن يكون معهن غلام ليس أعلى منهن فيعصبهن.الثالثة: يسقطن بالابن الصلبي، وسيأتي بيانها."

 (کتاب الفرائض،احوال بنات الابن ج7 ص 665 ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144305100208

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں