بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈبل کالر والے کپڑوں میں نماز کا حکم


سوال

ڈبل کالر والے کپڑوں میں نماز جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی جواب جلد ارسال کی جائے۔مجھے کپڑے بنانے ہیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں ڈبل کالر والے کپڑوں میں نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی۔البتہ یہ  صلحاء ونیک لوگوں کالباس بھی نہیں؛لہذا اس قسم کے لباس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

فیض القدیر میں ہے:

 "(من تشبه بقوم) أي تزيا في ظاهره بزيهم وفي تعرفه بفعلهم وفي تخلقه بخلقهم وسار بسيرتهم وهديهم في ملبسهم وبعض أفعالهم أي وكان التشبه بحق قد طابق فيه الظاهر الباطن (فهو منهم) وقيل المعنى من تشبه بالصالحين وهو من أتباعهم يكرم كما يكرمون ومن تشبه بالفساق يهان ويخذل كهم ومن وضع عليه علامة الشرف أكرم".

(فيض القدير شرح الجامع الصغير،ج: ۶، صفحہ: ۱۰۴، تحت رقم :۸۵۹۳، ط:المكتبة التجارية الكبرى - مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں