بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈارھی منڈے کی امامت


سوال

سوال ۔ السلام علیکم امام کے لئے داڑھی کی شرط کیوں ضروری ہے ؟ اگر کسی جگہ دو یا اس سے زیادہ مسلمان ہوں اور ان میں سے کوئی بھی داڑھی والا نہ ہو تو کیا وہ نماز کی جماعت کراسکتے ہیں اگر نہیں کیوں نہیں ؟ذراوضاحت کر دیجئے۔

جواب

داڑھی رکھنا واجب ہے۔ اور واجب کا ترک کرنے والا فاسق ہے۔ اور فاسق شخص کی امامت مکروہ ہے ۔لیکن اگر کسی جگہ سب ہی بغیر داڑھی والےہوں تو ان میں سے کوئی ایسا آدمی جو امامت دیگر شرائط طہارت ،قراٗ ت اور مسائل نماز کا زیادہ کا علم رکھتا ہو۔امامت کراسکتا ہے نماز ادا ہوجائے گی ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143411200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں