تالی مارنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ کسی کھیل یا کسی اچھی کاوش پر داد کے لیے تالی بجانا کیسا ہے؟
کسی اچھے اور قابلِ ستائش عمل پر داد دینے یا کسی کی اچھی بات کو سراہنے کا شرعی طریقہ جو اسلاف سے منقول ہے وہ "سبحان الله"، "ماشاء الله" یا "الله أکبر" کہنا ہے، جب کہ تالیاں بجانا اَغیار کا طریقہ اور عبث ہے، مسلمانوں کو بہرحال اس سے بچنا چاہیے۔
تالی مارنا یعنی دو آدمی کسی خوشی کی بات یا کام میں موافقت پر اظہارِ خوشی کے لیے باہم تالی ماریں، اس کا حکم یہ ہے کہ اگر اس سے کسی تیسرے فرد کا ضرر (مثلاً دل آزاری، یا اس مذاق اڑانا، کسی کے خلاف ناحق مدد کرنے کے لیے ہاتھ دینا وغیرہ) متعلق نہ ہو تو دو افراد کے باہم تالی مارنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112201033
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن