جہاز کریش ہونے کے بعد ایک فیملی جس میں میاں بیوی اور دو بچے تھے شہید ہوگئے، اب ائیر لائن کی طرف سے انشورنس کی رقم ان شہداء کے نام پر ملے گی اس کا مستحق کون ہوگا؟ وہ کس طرح کن رشتہ داروں میں تقسیم ہوگی؟
اگر مرحومین کی جمع شدہ رقم انشورنس پالیسی کے تحت مل رہی ہو تو جتنی رقم جمع کرائی گئی تھی، وہ ورثاء میں اپنے حصوں کے بقدر تقسیم ہوگی اور جو جمع شدہ رقم سے زائد رقم ہو، اسے وصول نہ کیا جائے۔ اور اگر وصول کر لیا ہو تو بغیر ثواب کی نیت کے اسے صدقہ کردیا جائے، اس زائد رقم کا استعمال ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200095
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن