بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرنسی نوٹوں کی لین دین میں کمی زیادتی کا حکم


سوال

یہاں پر مارکیٹ میں ایک طریقہ کار کے مطابق کرنسی نوٹ خریدے جاتے ہیں ۔وہ طریقہ یہ ہے کہ پھٹے پرانے کرنسی نوٹ جن کا نمبر بھی بسا اوقات درست نہیں ہوتا ،کچھ لوگ کم قیمت پر خریدتے ہیں۔ یہ نوٹ ایسی حالت میں ہوتے ہیں کہ بینک بھی انہیں قبول نہیں کرتا اور نہ تبدیل کرتا ہے۔ خریدار کہتے ہیں کہ ہم اسے اسٹیٹ بینک لے جاکر تبدیل کرتے ہیں ۔اس معاملے میں راہنمائی فرمائیں ؟

جواب

نوٹ یا سکے جوایک ملک کے ہوتے ہیں اورایک ہی قسم کی مالیت رکھتے ہیں اگرچہ پرانےاورنئےہوں ان کاآپس میں تبادلہ مساوی طورپرہاتھ درہاتھ جائزہے لیکن کمی زیادتی کے ساتھ تبادلہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200571

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں