بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کرنسی نوٹ اور USB کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

نیند کی صورت میں احتلام ہوجانے کی وجہ سے کچھ اشیاء (USB اور کچھ پیسے ) تھیں،  ان کو اگر منی لگ جائے تو وہ کس طرح پاک کر کے  قابلِ استعمال کی جائیں ؟  USB میں کچھ ضروری کتابیں اور دستاویزات ہیں ؟

جواب

کاغذی نوٹ کو پاک کرنے کے لیے اس پر پانی یا کوئی مائع چیز (پیٹرول) وغیرہ بہایا  جائے، ایک مرتبہ بہانے کے بعد جب قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو دوبارہ بہادیا جائے، یوں تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔ کرنسی نوٹ  صرف پانی سے خراب نہیں ہوتا، اگر اس کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مقصد کے لیے پیٹرول یا کوئی کیمیکل  بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی بھی پاک مائع سے نجاست زائل ہوگئی تو نوٹ پاک ہوجائے گا، پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے۔

اسی طرح یو ایس بی کو بھی پیٹرول  وغیرہ پاک مائع سے  دھوکر   پاک کیا جاسکتا ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202422

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں