بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

CSD سے قسطوں پر گاڑی خریدنے کا حکم


سوال

C S D ایک آرمی ادارہ ہے جو آرمی آفیسرز کو قسطوں پر گاڑی وغیرہ فروخت کرتے ہیں۔ جس کے شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

 ایک سال میں اقساط ختم کرنے پر گاڑی کی قیمت مثلًا دس لاکھ ہوتی ہے،  لیکن دو سال میں قسط ختم کرنے کا ایگریمنٹ اگر آپ کرنا چاہتے ہو تو پھر اسی گاڑی کی قیمت 12 لاکھ ہوجاتی ہے،  اسی طرح اگر آپ تین سال میں اس کی اقساط ختم کرنے کا ایگریمنٹ کرلیتے ہیں تو وہ گاڑی آپ کو 13 لاکھ پر ملے گی۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں CSD سے گاڑی وغیرہ  کی خریداری کے وقت اگر قسطوں پر خریدنا طے کرکے کل قیمت متعین کرلی جائے، (یعنی معاملہ کرتے ہوئے تردد نہ ہو کہ اگر اتنے عرصے میں قسطیں ادا کیں تو اتنی قیمت اور اتنے عرصے میں ادا کیں تو اتنی قیمت، بلکہ ایک قیمت اور دورانیہ مقرر کرکے  سودا کیا جائے) اور مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرسکنے کی صورت میں جرمانہ کی شرط نہ ہو تو خریداری جائز ہوگی۔ اور اگر مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرسکنے کی صورت میں جرمانہ لگایا جاتا ہو تو اس طرح کی شرط لگانا چوں کہ شرعاً جائز نہیں؛ اس لیے اجتناب لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

سی ایس ڈی سے قسطوں پر اشیاء خریدتے ہوئے جرمانہ کی شرط سے عملًا بچنا


فتوی نمبر : 144206201453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں