بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

crypto-currency کا حکم


سوال

آج کل crypto-currency کا آن لائن بزنس ہو رہا ہے، کیا وہ حلال ہے؟ اگر نہیں تو میرے کزن نے اس میں کام کیا اور نفع حاصل کیا، پھر اور کام کیا تو کچھ نقصان بھی کیا۔ اب اس کا جو پیسہ بچ گیا، وہ حلال ہے یا نہیں؟

جواب

کرپٹو کرنسی کا معاملہ تاحال مشتبہ ہے اور  مزید تحقیق طلب ہے،نیزپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے ،لہذا جب تک معاملہ واضح نہ ہو  اس میں سرمایہ کاری اورخریدوفروخت سے اجتناب کیاجائے۔جو نفع ہوا ہے وہ بھی مشکوک ہے کہ مشکوک کاروبار کا نفع بھی مشکوک ہی ہواکرتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202123

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں