بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ کا حکم


سوال

کریڈٹ کارڈ کیوں کر جائز ہوگا جب کہ صلب عقد میں شرط فاسد ہے کہ اگر وقت مقررہ پر ادائیگی نہیں کی تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا,، اس شرط فاسد کے باوجود کیوں کر جواز کا حکم لگایا جاتا ہے؟

جواب

کریڈٹ کارڈ کے متعلق جواز کا فتوی نہیں دیا جاتا بلکہ ناجائز معاہدہ کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ بنوانے اور اس کے استعمال کے ناجائز ہونے کا ہی فتوی دیا جاتا ہے۔

لأشباہ والنظائر میں ہے:

"ماحرم فعله حرم طلبه."

(القاعدة الرابعة عشر،ج:1،ص:348،ط:مکتبه علمیه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں