بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے میں ایک حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کرنا


سوال

میں نے اور میرے بھائی نے ایک گائے قربانی کے لئے خریدی ہے، جس میں سے ہم دونوں نے تین تین حصے لئے ہیں اور ایک حصہ حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے مختص کردیا ہے، کیا یہ درست ہے، یا ہمیں چار اور تین حصے لینے ہوں گے؟

جواب

صورت مسئولہ میں ایک حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مختص کرناجائز ہے، البتہ اس کا طریقہ یہ ہو کہ دونوں بھائی اس حصہ کی رقم کا کسی ایک کو مالک بنادیں، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت سے قربانی کرلے۔

 نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کی گئی قربانی کا گوشت خود بھی کھا سکتے ہیں، مزید تفصیل کے لئے دیکھئے:

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/rasoolullah-s-a-ki-janib-se-ki-gai-qurbani-k-gosht-ka-hukum-144111201851/21-07-2020

۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں