بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے میں شریک دو حصہ داروں کے درمیان گوشت کی تقسیم


سوال

ایک گاۓمیں دو شریک نے  قربانی کرنے کا ارادہ کیا، ان میں ایک کا روپیہ 60000 اور ایک کا روپیہ 30000، کیا ان کی قربانی درست ہوگی؟ اورکس طرح گوشت تقسیم کریں گے؟

جواب

واضح رہے کہ  دو آدمیوں کا ایک گائے میں شریک ہونا درست ہے،لہذا صورتِ مسئولہ  میں  ایک شریک کا دو تہائی حصہ ہوگا اور  ایک شریک کا ایک  تہائی حصہ۔ اور دونوں اپنے اپنے حصے کے بقدر گوشت تقسیم کرلیں گے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212200311

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں