بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کورٹ کی خلع


سوال

میں جس جگہ نکاح کرنا چاہ رہا ہوں اس نے خلع لی تھی تین سال پہلے، شوہر کورٹ میں حاضر نہیں ہوا، سمن بھیجنے کے باوجود،  لہذا کورٹ نے نکاح تنسیخ کردیا اور مہر واپس کردیا، اب شرعی اعتبار سے خلع ہو  گئی یا نہیں؟  اگر نہیں  تو کیا کرنا ہوگا کہ میں اس  سے نکاح کرسکوں!

جواب

شرعًا خلع  واقع ہونے کے لیے شوہر کی رضامندی لازم ہے۔اب اگر مہر شوہر  نے خود واپس  کیا یا کسی اور   جگہ اس کا اظہار کردیا کہ اب وہ میری بیوی نہیں وغیرہ، تو خلع واقع ہوگئی ، اور نکاح ختم،  ورنہ  یہ عورت  اب تک اس کی بیوی ہے،  لہذا نکاح ختم کرنے  کے لیے لازم کہ وہ طلاق دے یا خلع دینے پر اس کو راضی کرلیا جائے۔ (فتاوی شامی۔3/441،باب الخلع،ط:ایچ ایم سعیدکراچی) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں