بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کورونا وائرس کی وجہ سے جماعت ترک کرنا


سوال

1: موجودہ حاالات میں کرونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے میرے والدین مجھے مسجد جانے کی اجازت نہیں دیتے، مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟

2: ہمارے علاقے (سیالکوٹ کینٹ) میں میرے قریب  تمام مساجد بند ہیں اور کسی کو وہاں نماز کی اجازت نہیں ہے، اب کیا کیا جائے؟

جواب

1 : صورتِ  مسئولہ میں آپ اپنے گھر  پر ہی باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں۔

2 : مسجد کو آباد رکھنا فرضِ کفایہ ہے؛ لہذا آپ کے علاقے والوں کو چاہیے کہ حکومتِ وقت کے تعاون سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مسجد میں نماز جاری کروائی جائے، اگرچہ محدود لوگوں کو ہی مسجد میں داخلے کی اجازت ہو۔فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں :

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/کورونا-وائرس-میں-مسجد-جائیں-یا-نہیں-144107200857/17-03-2020


فتوی نمبر : 144107201323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں