کرونا وائرس کے لیے اذانیں آج کل دس بجے دی جارہی ہیں کیسا ہے؟
وبا کے خاتمے کے لیے اذان دینے کے بارے میں فقہاء احناف سے کوئی روایت منقول نہیں ہے، البتہ شوافع کے ہاں اس طرح کے بعض مواقع پر اذان دینے کی اجازت ہے، اس لیے وبا کے خاتمے کے لیے اذان دینے کی گنجائش ہے، تاہم یہ اذان مساجد میں نہ دی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107201332
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن