بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کنڈم استعمال کرنا


سوال

کیا شادی شدہ جوڑے میں کنڈم استعمال کرنا جائز ہے؟ اگر ایک یا دو بچے ہو گئے ہوں اور اس کے بعد کچھ عرصہ وقفہ رکھنے کے لیے کنڈم استعمال کر سکتے ہیں؟ گناہ تو نہیں ہو گا؟

جواب

واضح رہے کہ کثرتِ اولاد ترغیباتِ شریعہ میں سے ہونے کے ساتھ ساتھ نکاح کے من جملہ مقاصد میں سے ایک اہم مقصد بھی ہے؛ اس لیے بلاضرورت کوئی بھی ایسا ذریعہ استعمال کرنا جو مانعِ حمل ہو، ناپسندیدہ عمل ہے، تاہم اگر عورت کم زور ہو اور اس کی صحت حمل کی متحمل نہ ہو یا بچے ابھی چھوٹے ہوں تو عارضی طور پر کنڈم یا کسی بھی مانعِ حمل تدبیر کے اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200910

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں