کنڈوم کا استعمال جائز ہے تاکہ حمل نہ ٹھرے؟
واضح رہے کہ کثرت اولاد ترغیبات شریعہ میں سے ہونے کے ساتھ ساتھ نکاح کے منجملہ مقاصد میں سے ایک اہم مقصد بھی ہے اس لیئے بلاضرورت کوئی بھی ایسا ذریعہ استعمال کرنا جو مانع حمل ہو ناپسندیدہ عمل ہے، تاہم اگر عورت کمزور ہو اور اس کی صحت حمل کی متحمل نہ ہو یا بچے ابھی چھوٹے ہوں تو عارضی طور پر کنڈوم یا کسی بھی مانع حمل تدبیر کے اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143605200027
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن