بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کنڈم استعمال کرکے زنا کرنے سے زنا کا حکم


سوال

 کنڈوم لگا کر زنا کرنے سے زنا متحقق ہوگا یا نہیں ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں

جواب

صورت مسئولہ میں کنڈم استعمال کر کے زنا کرنے سے بھی زنا کا حکم ثابت ہوجائے گا۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"وَلا تَقْرَبُوا الزِّنى إِنَّهُ كانَ فاحِشَةً وَساءَ سَبِيلاً."(الاسراء : 32)

ترجمہ:"اور زنا کے پاس بھی مت بھٹکو بلا شبہ وہ بڑی بے حیائی کی بات ہے اور بری راہ ہے۔"

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا زنى العبد خرج منه الإيمان فكان فوق رأسه كالظلة فإذا خرج من ذلك العمل عاد إليه الايمان»."

(کتاب الایمان , باب الکبائر و علامات النفاق جلد 1 ص: 25 ط: المکتب الاسلامي)

ترجمہ:"اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بندہ زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے نکل جاتا ہے اور اس کے سر پر سائبان کی طرح معلق ہوجاتا ہے اور پھر جب وہ اس معصیت سے فارغ ہوجاتا ہے تو ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔"

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں