بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کنڈم اور ٹائیمنگ بڑھانے کی ٹیبلیٹ کے استعمال کا حکم


سوال

کیا بیوی سے ہمبستری کرتے وقت کنڈوم استعمال کرسکتے ہیں ؟ اور ٹائیمنگ کی ٹیبلیٹ کھانا کیسا ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ کثرت اولاد ترغیبات شریعہ میں سے ہونے کے ساتھ ساتھ نکاح کے منجملہ مقاصد میں سے ایک اہم مقصد بھی ہے اس لیئے بلاضرورت کوئی بھی ایسا ذریعہ استعمال کرنا جو مانع حمل ہو ناپسندیدہ عمل ہے، تاہم اگر عورت کمزور ہو اور اس کی صحت حمل کی متحمل نہ ہو یا بچے ابھی چھوٹے ہوں تو عارضی طور پر کنڈوم یا کسی بھی مانع حمل تدبیر کے اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ 

نیز اللہ تعالیٰ نے مرد و عورت میں اپنے فطری وطبعی  تقاضے کی تکمیل کے لیے قدرتی طور پر صلاحیت بھی پیدا کی، اور عام طور پر اس کام کے لیے انسان کو کسی اور  چیز کا محتاج نہیں بنایا، اگر کوئی اس فطری تقاضے میں اس حد تک کمی کاشکار ہو جس سے دوسرے فریق کی حق تلفی کا اندیشہ ہو تو وہ اس قوت کو معتدل حالت پر لانے کے لیے ادویات کا استعمال کرسکتا ہے، مگراس بارے میں کسی مستند معالج سے مشورہ کرلینا چاہیے۔

البحر الرائق میں ہے:

"وأفاد وضع المسألة أن العزل جائز بالإذن وهذا هو الصحيح عند عامة العلماء لما في البخاري "عن جابر: ‌كنا ‌نعزل ‌والقرآن ‌ينزل".

(کتاب النکاح ،‌‌باب نكاح الرقيق ج:3 ص:214 ط:دار الكتاب الإسلامي)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

" يجوز للعليل شرب البول والدم وأكل الميتة للتداوي إذا أخبره طبيب مسلم أن شفاءه فيه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه". 

(كتاب الكراهية ، الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات ج: 5 ص: 355 ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100639

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں