بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کا پروسیس کیا ہوا چکن استعمال کرنا


سوال

کمپنی کا پروسیس شدہ چکن Sabroso کا چکن کھانا کیسا ہے؟

جواب

کمپنی کا پروسیس شدہ   چکن کو اگر شرائط کے مطابق ذبح کیا جاتا ہو مثلا ذبح کرنے والا مسلمان ہو،  اور اللہ کا نام لے کر ذبح کرتا ہو،  اور اس  ذبح شدہ مرغی کے پَر وغیرہ صاف کرنے کے لیے ذبح کے بعد ہی آلائشوں سمیت  فورا کھولتے پانی میں نہ ڈالا گیا ہو وغیرہ تو ایسی کمپنی کے پراڈکٹ کا استعمال جائز ہے۔

لہذا ”Sabroso “کمپنی  اگر   واقعۃ مذکورہ شرائط کا خیال رکھتی ہو تو ایسی کمپنی کی چکن استعمال کرنا جائز ہوگا۔

باقی مزید اس کی تصدیق کے لیے حلال سرٹیفکشن کے ادارے ”SANHA  PAKISTAN “ سے  رابطہ کرلیا جائے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں