بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی سے ہوائی سفر کی مد میں ٹکٹ کی رقم لے کر کسی اور ذریعے سے سفر کرنا


سوال

کمپنی کی طرف سے میرے لیے سال میں آنے جانے کے لیے 4 ہوائی جہازکے  ٹکٹ طے ہیں۔ اگر میں ان سے پیسے لے کر، کسی دوسری سواری میں جاؤں تو جائز ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی کمپنی آپ کو اجازت دیتی ہے کہ آپ کسی دوسری سواری میں سفر کرنے کے باوجود جہاز کے ٹکٹ جتنی رقم وصول کرسکتے ہیں تو آپ کے لیے وہ رقم کمپنی سے لینا جائز ہے، اور اگر کمپنی کی طرف سے جہاز کے ٹکٹ کی رقم تب ہی ملے گی جب آپ جہاز میں سفر کریں،کسی دوسرے ذریعے سے سفر کرنے کی صورت میں کمپنی کی پالیسی رقم دینے کی نہیں ہے،تو آپ کے لیے ایسی صورت میں رقم لینا درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200636

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں