بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کے قرضہ کا مطالبہ نئے ڈائرکٹرز سے کیا جائے گا


سوال

 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی (جس میں مالکان حقوق شیئر ہولڈر کے پاس ہوتے ہیں اور کمپنی کے ڈائریکٹر بطور ملازم کام کرتے ہیں) جس کی مینجمنٹ تبدیل کے وقت ایگریمنٹ کے مطابق کمپنی کے تمام اثاثہ کی لین دا ریا اور دیندار نئی مینجمنٹ اپنے ذمے لے لیتی ہے ۔اس ایگریمنٹ کی توثیق تمام گورنمنٹ کے ادارے اور ہائی کورٹ کے ذریعے ہو جاتے ہیں، عرصہ بارہ سال گزرنے کے بعد کمپنی کے کچھ لین دار باوجود نئی  منیجمنٹ سے مذاکرات کے بعد اپنا مطالبہ پرانی مینجمنٹ پر رکھے ہوئے ہیں ہیں سوال نمبر(1) کیا ادائیگیوں کی زمہ داری صرف کمپنی کی نئی مینجمینٹ کی ہی بنتی ہے؟ سوال نمبر(2) کیا پرانی مینجمینٹ اب ہر اس دور کی ادائیگی سے بر ی الذمہ نہیں ہے؟

جواب

 جب کمپنی کے پرانے ڈائرکٹرز نے اپنے ذمے واجب الاداء قرضہ کی رقم نئے ڈائرکٹرز کے ذمے لگا دی اور قرض خواہ بھی اس رقم کو نئے ڈائرکٹرز سےوصول کرنے پر رضامند ہوگئے تھے تو اب یہ قرضہ شرعا نئے ڈائرکٹرز کے ذمے آگیا تھا،اور قرض خواہ صرف نئے ڈائرکٹرز سے ہی مطالبہ کرنے کے پابند ہوں گے،پرانے ڈائرکٹرز سے مطالبہ کرنا درست نہیں ہوگا۔

البتہ اگر نئے ڈائرکٹرز وہ قرضہ اداء نہیں کرپاتے اور کمپنی دیوالیہ ہوکر بند ہوجاتی ہے،یا نئے ڈائرکٹرز ایسے غائب ہوجاتے ہیں کہ ان سے اس رقم کا مطالبہ کرنا ممکن نہیں رہا یا ان کا انتقال ہوگیا اور ترکہ میں اس قرضہ کی ادائیگی کے  لیے کوئی رقم نہیں چھوڑی تو ایسی صورت میں یہ قرض خواہ پرانے ڈائرکٹرز سے اس قرضہ کی رقم کا مطالبہ کریں گے اور پرانے ڈائرکٹرز شرعًا اس رقم کے ادا  کرنے کے پابند ہوں گے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ولا يرجع المحتال على المحيل إلا بالتوى) بالقصر ويمد: هلاك المال لأن براءته مقيدة بسلامة حقه."

(كتاب الحوالة، 5/ 344، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200893

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں