بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی میں جمعہ کی نماز پڑھنے کا حکم


سوال

کسی کمپنی میں نماز جمعہ پڑھنے کا حکم؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر کمپنی شہر یا اس کے مضافات میں واقع ہے، تو اس صورت میں جمعہ كي شرائط كے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں، تاہم اگر قریب میں جامع مسجد ہے تو جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ادا کرنے کی فضیلت زیادہ ہے، اس لئے جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ادا کرے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإن صلى بجماعة في البيت اختلف فيه المشايخ والصحيح أن للجماعة في البيت فضيلة وللجماعة في المسجد فضيلة أخرى فإذا صلى في البيت بجماعة فقد حاز فضيلة أدائها بالجماعة وترك الفضيلة الأخرى، هكذا قاله القاضي الإمام أبو علي النسفي، والصحيح أن أداءها بالجماعة في المسجد أفضل وكذلك في المكتوبات."

(كتاب الصلاة، الباب التاسع في النوافل، فصل في التراويح: 1/ 116، ط: ماجديه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144502101156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں