بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کی طرف سے ملنے والی چھٹی کے پیسوں کا حکم


سوال

جو کمپنی ورکرز کوایک ماہ میں 6چھٹیاں دیتی ہے وہ چھٹی کےپیسہ ورکرز پر جائز ہیں ؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر کمپنی خود اپنی طرف سے ایک ماہ میں چھ چھٹیاں دیتی ہے اور کمپنی اس کی تنخواہ بھی نہیں کاٹتی، تو یہ رقم لینا جائز ہے۔

"رد المحتار" میں ہے:

"وهل يأخذ ‌أيام البطالة كعيد ورمضان لم أره وينبغي إلحاقه ببطالة القاضي. واختلفوا فيها والأصح أنه يأخذ؛ لأنها للاستراحة أشباه من قاعدة العادة محكمة."

(کتاب الوقف، ج:4، ص:372، ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403101353

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں