بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ جوبلی میڈیکل کارڈ استعمال کرنا


سوال

ہماری کمپنی جوبلی میڈیکل کارڈ فراہم کرتی ہے اور اس کارڈ سے 2 سے 5 لاکھ کا علاج کروانے کی سہولت موجود ہے، کیا اس طرح کا کارڈ ہمارے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  مذکورہ کمپنی طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے جوبلی میڈیکل کارڈ تبرعًا اپنی جانب سے تمام ملازمین کو فراہم کرتی ہو، اور اس فراہمی کے عوض میں ملازمین کی تنخواہ سے کسی بھی قسم کی کٹوتی نہ کرتی ہو تو ایسی صورت میں ملازمین کے لیے مذکورہ کارڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، البتہ اگر ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی کی جاتی  ہو تو جبری  کٹوتی کی صورت میں بھی استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اختیاری کٹوتی کی صورت میں ملازم کے لیے کٹوتی کی رقم سے زائد رقم استعمال کرنے کی شرعًا اجازت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں