بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کے ملازم کا ان ملازمین کے ساتھ کھانا جہاں کمپنی کی طرف سے اسے اجازت نہیں ہے


سوال

میں ایک ایسی کمپنی میں ملازم ہوں جو دور دراز علاقوں میں خدمت انجام دیتی ہے۔ ملازمیں کو شہر سے باہر کام کرتے وقت سفری سہولیات کھانا لانڈری وغیرہ سب کمپنی پر فراہم کرنا لازم ہے۔ کمپنی نے یہاں تین میس بنائے ہیں۔ پہلا سینیر میس جو کمپنی کے اپنے ملازمین کے لیے ہے، دوسرا سنیر میس جو  ان ملازمین کے لیے جو کانٹریکٹ پر ہیں اور تیسرا جونیر میس۔ پہلے میس کے کھانے کا معیار مناسب ہے جبکہ دوسرے کا معیار پہلے کے مقابلے میں بہت خراب ہے اور تیسرے کا اور زیادہ خراب ہے۔ سوال یہ ہےکہ کانٹریکٹ والے ملازمین (جن کا کھانا اصولاً دوسرے میس میں ہے) اپنی مرضی سے سینیر میس (پہلے والے) میں کھانا کھا سکتے ہیں؟

جواب

واضح ہو کہ ملازمت کے وقت جو کمپنی سے معاہدہ کیا جائے، اس کی پاسداری کرنا لازم ہے لہذا صورت مسئولہ میں کمپنی کے مالکان یا انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جن ملازمین کا کھانا اصولاً دوسرے میس میں ہو، ان کا پہلے میس میں کھانا جائز نہیں ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم معیار بہتر کرنے کے لیے کمپنی کے مالکان یا انتظامیہ سے رجوع کرنا بہتر ہے۔

تبیین الحقائق میں ہے :

"وقال - عليه الصلاة والسلام - «المسلمون على شروطهم إلا شرطا أحل حراما أو حرم حلالا۔"

(۲ ؍ ۱۴۹، المطبعة الكبرى الأميرية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100468

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں