بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کموڈ پر بیٹھ کر پاکی حاصل کرنے کا طریقہ


سوال

میں ایک جگہ ملازمت کر رہا ہوں اور یہاں پر بیت الخلاء میں انگلش کموڈ (کرسی والا فلش) لگا ہوا ہے اس کے علاوہ اور کوئی کموڈ نہیں ہے اس پر فراغت حاصل کرنے کا کون سا طریقہ اختیار کروں؛ تا کہ ناپاکی سے بچا سکے، کیوں کہ  فراغت حاصل کرتے وقت گندگی کی وجہ سے پانی کی چھینٹیں جسم پر لگتی ہیں،  اس کی وجہ سے بڑی پریشانی ہے ۔

جواب

اگر آپ کی جائے  ملازمت میں کوئی دوسرا فلش  سسٹم نہیں ہے، بلکہ صرف کموڈ ہی لگا ہوا ہے تو آپ کو چاہیے کہ جب آپ بیت الخلا  میں داخل ہوں تو داخل ہو کر  پہلے کموڈ پر پانی بہا دیں؛  تا کہ پہلے سے موجود ناپاکی  یا کموڈ پر پڑے ہوئے چھینٹیں زائل ہو جائیں، اس کے بعد کموڈ پر بیٹھ کر فراغت حاصل کریں، اس دوران اگر ناپاکی کی چھینٹیں اُڑ کر  بدن پر لگتی ہوں تو اس سے بچاؤ کا ایک مؤثر  طریقہ یہ  ہے کہ بیٹھنے سے پہلے کموڈ کے اندر کچھ ٹیششو ڈال دیا جائے،  ایسا کرنے سے  ناپاکی کی چھینٹوں میں کمی واقع ہو جاتی ہے، پھر بھی اگر کچھ چھینٹیں بدن پر آ جائیں تو استنجا  سے فارغ ہونے کے بعد  بدن یا کپڑوں پر جہاں چھینٹے لگے ہوں اسے اچھی طرح پانی بہا کر پاک کیا جائے،  اس کے بعد پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں