بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کموڈ استعمال کرنا


سوال

کموڈ والا واش روم کا استعمال کیسا ہے؟

جواب

لیٹرین میں  قضاءِ  حاجت کے لیے   ڈبلیو سی  کا استعمال کرنا   زیادہ مناسب ہے  ؛  البتہ ضرورت کے وقت کموڈ  کا استعمال بھی کرسکتا ہےکیوں کہ کموڈ پر بيٹھ كر قضائے حاجت كرتے ہوئے پيشاب كے چھينٹوں سے بچنا انتہائى مشكل ہے، باتھ روم میں جانے کے بعد احتیاطاً  کموڈ کے اوپر تھوڑا سا پانی بہا دیا جائے ؛ تاکہ اگر کوئی ناپاکی وغیرہ ہو تو وہ  بہہ  جائے اور پانی سے کموڈ کا اوپری حصہ پاک ہوجائے، پھر کموڈ  پر بیٹھ کر  قضاءِ حاجت کرلے، نیز  قضاءِ  حاجت کرتے وقت پیشاب   کی چھینٹوں سے بچنا ضروری  ہے ۔ 

بلوغ المرام من أدلة الأحكام للعسقلاني میں ہے:

"102 - وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «استنزهوا من البول، فإنّ عامّة عذاب القبر منه». رواه الدارقطني."

(كتاب الطهارة، باب قضاء الحاجة، 1 / 80، ط: دار القبس للنشر والتوزيع، الرياض)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101878

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں