کیا دو بروکرآپس میں کمیشن میں شرکت کرسکتےہیں ؟ مثلًا دونوں میں جس کو جو کمیشن ملے گا دوسرا اس میں آدھےکاشریک ہوگا ؟
اگر دو بروکر آپس میں اس طور پر شریک ہوں کہ وہ لوگوں سے کام لیں گے اور دونوں مل کر اس کام کو سرانجام دے کر اس کاکمیشن وصول کریں گے اور کمیشن کی رقم دونوں میں برابر تقسیم ہوگی تو یہ صورت جائز ہے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202453
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن