بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کلر والے عبایا پہننے کا حکم


سوال

کلر والے عبایا پہننے کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نقش ونگار سے مزین اور ایسا جاذبِ نظر عبایایا برقع پہننا جو نامحرموں کو اس کی طرف دیکھنے پر بر انگیختہ کرے ، جائز نہیں ،برقعہ  سادہ اور ڈھیلا ڈھالا ہونا چاہیے، جس میں جسم یا اندر کا زنانہ لباس نظر نہ آئے، اور اس سے اعضاء کی ساخت و ہیئت بھی ظاہر نہ ہو ، نیز رنگ بھی ایسا ہو جو دیکھنے والے کو مائل نہ کرے۔

أحکام القرآن میں ہے:

"وقوله تعالى: {‌ولا ‌يضربن ‌بأرجلهن ليعلم ما يخفين من زينتهن} روى أبو الأحوص عن عبد الله قال: "هو الخلخال"، وكذلك قال مجاهد: "إنما نهيت أن تضرب برجليها ليسمع صوت الخلخال" وذلك قوله: {ليعلم ما يخفين من زينتهن} . قال أبو بكر: قد عقل من معنى اللفظ النهي عن إبداء الزينة وإظهارها لورود النص في النهي عن إسماع صوتها; إذ كان إظهار الزينة أولى بالنهي مما يعلم به الزينة، فإذا لم يجز بأخفى الوجهين لم يجز بأظهرهما; وهذا يدل على صحة القول بالقياس على المعاني التي قد علق الأحكام بها، وقد تكون تلك المعاني تارة جلية بدلالة فحوى الخطاب عليها وتارة خفية يحتاج إلى الاستدلال عليها بأصول أخر سواها. وفيه دلالة على أن المرأة منهية عن رفع صوتها بالكلام بحيث يسمع ذلك الأجانب; إذ كان صوتها أقرب إلى الفتنة من صوت خلخالها; ولذلك كره أصحابنا أذان النساء; لأنه يحتاج فيه إلى رفع الصوت والمرأة منهية عن ذلك، وهو يدل أيضا على حظر النظر إلى وجهها للشهوة; إذ كان ذلك أقرب إلى الريبة وأولى بالفتنة ."

(ومن سورة النور، باب الرجل يطلق امرأته طلاقا بائنا ثم يقذفها، فصل، في إباء أحد الزوجين اللعان، ج: 3

ص:412 ط: دار الکتب العلمیة)

صحیح مسلم میں ہے:

"حدثني زهير بن حرب ، حدثنا جرير ، عن سهيل ، عن أبيه ، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « ‌صنفان ‌من ‌أهل ‌النار لم أرهما: قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس، ونساء كاسيات عاريات، مميلات مائلات، رءوسهن كأسنمة البخت المائلة، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها ليوجد من مسيرة كذا وكذا »."

( كتاب اللباس والزينة، باب: النساء الكاسيات العاريات المائلات المميلات، ج:3 ص:1680 ط: دار الإحیاء التراث العربي)

ترجمہ:

"حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ مروی کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا:  جہنمیوں کی دوقسمیں ایسی ہیں جنہیں میں نے نہیں دیکھا، کچھ مردوں کےپاس گاۓ کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے ( اوردوسری قسم ) اوروہ عورتیں جو کپڑے پہننے کے باوجود بھی ننگی ہوں گی، وہ مائل ہونے والی اوردوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے والی ہوں گی، ان کے سربختی اونٹوں کی کوہان جیسے اونچے ہوں گے، نہ تو جنت  میں داخل ہوں گی، اور نہ ہی اس کی ہوا کو  پائيں گي۔"

معارف القرآن میں حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہے:

" امام جصاص نے فرمایا : جب زیور کی آواز تک کو قرآن نے اظہار زینت میں داخل قرار دے کر ممنوع کیا ہے ، تو مزین رنگوں کے برقعے پہن کر نکلنا بدرجہ اولی ممنوع ہوگا ۔"

(ج:6 ص:407 ط:ادارۃ المعارف کراچی) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102233

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں