بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کلاک ٹاور کے کمرے میں رہتے ہوئے حرم کی جماعت میں شامل ہونا


سوال

کیا کلاک ٹاور کے کمرے میں نماز پڑھنا کیسا ہے۔جب کہ لاؤڈ سپیکر کی آواز آرہی ہوتی ہے۔ جب کہ کلاک ٹاور کے نیچے کے تقریبا پانچ فلور میں صفیں مسلسل حرم شریف تک بچی ہوتی ہیں؟

جواب

کلاک ٹاور کے کمرے میں نماز پڑھنے کی صورت میں چونکہ مسجد الحرام کی صفوں کے ساتھ اتصال نہیں ہوتا اس لیئے کمرے میں رہتے ہوئے مسجد الحرام کی جماعت میں شرکت درست نہیں،البتہ کمرے سے نکل کر جہاں تک صف بنی ہوئی ہو وہاں سے اقتداء درست ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143604200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں