سگریٹ کمپنی میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟
سگریٹ کمپنی میں ملازمت کی تنخواہ لینا حلال ہے۔
کفایت المفتی میں ہے:
’’(سوال) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں، ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟
( جواب ۱۶۳) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے ۔محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘‘۔(9/148)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200145
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن