بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ نوشی اور سگریٹ کے کاروبار کا حکم


سوال

سگریٹ پینے کا حکم کیا ہے؟اور اس کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟

جواب

سگریٹ  نوشی فی نفسہ مباح ہے،  تاہم اس سے منہ میں بد بو ہوجانے کے سبب مکروہ تنزیہی ہے۔

سگریٹ کی خریدو فروخت جائز ہے، تاہم اس سے بہتر کوئی اور حلال کاروبار میسر ہو تو وہ اختیار کرنا چاہیے۔

فتاوی رشیدیہ میں ہے:

’’سوال: حقہ پینا، تمباکو کا کھانا یا سونگھنا کیسا ہے؟ حرام ہے یا مکروہ تحریمہ یا مکروہ تنزیہہ ہے؟ اور تمباکو فروش اور نیچے بند کے گھر کا کھانا کیسا ہے؟

جواب: حقہ پینا، تمباکو کھانا مکروہِ تنزیہی ہے اگر بو آوے، ورنہ کچھ حرج نہیں اور تمباکو فروش کا مال حلال ہے، ضیافت بھی اس کے گھر کھانا درست ہے‘‘۔

( کتاب جواز اور حرمت کے مسائل، ص: 552، ط: ادراہ صدائے دیوبند) 

تفصیل کے لئے دیکھئے:

نسوار، پان، بیڑی، سیگریٹ اور گٹکا کھانا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں