بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چیونٹیوں کی روک تھام کے لیے وظیفہ


سوال

میں نے چیونٹیوں کے روک تھام کے لیے فتویٰ ای میل کیا تھا ،لیکن تا حال مجھے میرے فتویٰ کا جواب موصول نہیں ہوا، اور مجھے فتویٰ نمبر بھی یاد نہیں۔

جواب

اگرآپ کوفتوی نمبریادنہیں تواپناسوال واضح اورتفصیل کےساتھ لکھ کردوبارہ بھیجیں،ان شاءاللہ جواب دیاجائےگا۔

البتہ  اگرآپ کاسوال چیونٹیوں کی روک تھام (یعنی چیونٹیاں کیسے ختم ہوں؟) کےمتعلق تھاتواس کے لیے کیڑے مکوڑے ختم کرنے کی دواءاستعمال کی جائے،باقی اعمالِ قرآنی میں اس کے لیے ایک عمل بھی لکھا ہوا ہے، اس پر بھی عمل کرسکتے ہیں، وہ عمل یہ ہے:

"یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْۚ-لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗۙ-وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ."

مذکورہ آیت کسی کاغذ وغیرہ پر لکھ کر ان کے سوراخ میں رکھ دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ سب چیونٹیاں اپنے سوراخ میں داخل ہوکرختم ہوجائیں گی۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں