بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چیونٹیاں نقصان دہ ہوں تو ان کے بل ادویات سے ختم کرنے كا حکم


سوال

میرے گھر کے باغیچے میں چیونٹیوں نے بل بنانا شروع کردیے ہیں،جس سے پانی زمین کے اندر جارہا ہے اور گھر کی بنیادیں کچی ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ چیونٹیاں گھر میں بھی داخل ہو جاتی ہیں اور کھانے پینے کی چیزیں بھی خراب کر دیتی ہیں۔ شریعت مطہرہ کی روشنی میں یہ بتا دیں کہ ادویات سے ان کو ختم کرنے کی اجازت ہے؟ یا کوئی اور قابل عمل حل بتا دیں۔یاد رہے کہ گھر بناتے وقت یہ بل موجود نہیں تھے۔

جواب

چیونٹیاں جب اذیت اور نقصان کا باعث بن رہی ہوں تو ادویات یا اسپرے کے ذریعہ ان کو ختم کرناجائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولايحرقها، وفي المبتغى: يكره إحراق جراد وقمل وعقرب، ولا بأس بإحراق حطب فيها نمل، وإلقاء القملة ليس بأدب."

(مسائل شتى، 6/ 752، ط: سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"قتل ‌النملة تكلموا فيها والمختار أنه إذا ابتدأت بالأذى لا بأس بقتلها وإن لم تبتدئ يكره قتلها واتفقوا على أنه يكره إلقاؤها في الماء وقتل القملة يجوز بكل حال كذا في الخلاصة."

(كتاب الكراهية، الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم والحيوانات، 5/ 361، ط: رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200887

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں