بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چیونٹی پر اسپرے کرنا


سوال

ہمارے گھر کے باہر چیونٹیوں کے بل ہیں، ٹھنڈک کے وقت اکثر  چیونٹیاں نکلتی ہیں، اناج لے جاتی ہیں، اہل خانہ کو چمٹ جاتی ہیں۔کیا ان کے ٹھکانوں پر سپرے کرکے ان کو ختم کر دینا جائز ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ چیونٹی کی اذیت سے بچنے کے لیے ان پر اسپرے کرنے کی اجازت ہے، البتہ اگر وہ تکلیف نہ دیں تو انہیں مارنا مکروہ ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 752):
"ولايحرقها، وفي المبتغى: يكره إحراق جراد وقمل وعقرب، ولا بأس بإحراق حطب فيها نمل، وإلقاء القملة ليس بأدب".

الفتاوى الهندية (5/ 361):
"قتل النملة تكلموا فيها، والمختار أنه إذا ابتدأت بالأذى لابأس بقتلها، وإن لم تبتدئ يكره قتلها، واتفقوا على أنه يكره إلقاؤها في الماء، وقتل القملة يجوز بكل حال، كذا في الخلاصة". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200944

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں