بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چٹائی اور صف کو پاک کرنے کاطریقہ!


سوال

صف یا چٹائی کیسے پاک کی جائے؟

جواب

واضح رہے نجاست سے کسی چیز کو پاک کرنے میں اصل نجاست کا ازالہ (زائل کرنا) ہے، اور مختلف اشیاء میں نجاست کے ازالے کے مختلف طریقے فقہاءِ کرام نے لکھے ہیں، نیز جس طرح نجاست کی پاکی پانی سے ہوتی ہے اسی طرح دیگر مائع اشیاء سے بھی اگر نجاست زائل ہوجائے تو اس چیز کی پاکی کا حکم لگایا جاتاہے۔

بصورتِ مسئولہ جو چیزیں نچوڑنےکےقابل نہیں ہیں یانچوڑنےسےخراب ہوجاتی ہیں، جیسےصف، چٹائی، قالین وغیرہ تو انہیں پاک کرنےکا طریقہ  یہ ہے کہ ان کے  ناپاک حصہ پر تین مرتبہ خوب پانی بہایا جائے،  اور ہر مرتبہ دھوکر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ پانی کے قطرے گرنا بند ہوجائیں،  نیز پانی بہانےکےبعد پوری طرح سکھانا ضروری نہیں ہے، تین مرتبہ ایسا کرنےسےپاک ہوجائےگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين.

(الفصل الاول،ج:1،ص:42،ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144201200361

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں