بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسمس کا ایڈ بنانا


سوال

میں ایک ویب سائٹ کی مارکیٹنگ کرتی ہو ں، آج کل اس سائٹ کے اوپر کرسمس کی چیزیں، کرسمس کا درخت اور لائٹس بک رہےہیں،  مجھے اس طرح کی چیزوں کا ایڈ لگانا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کفار کے مذہبی تہوار کے شعائر (خاص علامات) کی ترویج میں حصہ لینا آپ کے لیے ناجائز ہے۔ نیز ویب سائٹ پر جان دار کی تصویر کے ایڈ لگانا یا جان دار کی ویڈیو یا موسیقی وغیرہ کے ذریعے کمانا بھی جائز نہیں ہے۔

أحكام القرآن للجصاص ط العلمية (2 / 381):

"وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الاثم والعدوان}نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى."

فقط والله اعلم

 


فتوی نمبر : 144203201554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں