بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چھوٹی مسجد میں عید کی نماز


سوال

چھوٹی مسجد میں عید کی نماز کے صحیح ہونے کی کیا شرط ہے مطلب کسی مسجد میں پنج وقتہ  نماز ہوتی ہو تو ایسی مسجد میں عید کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

عید کی نماز کے درست ہونے کے لیے عیدگاہ یا مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے، شہر،  فنائے شہر یا بڑی بستی  میں کسی بھی پاک جگہ پر باجماعت عید کی نماز ادا کی جاسکتی ہے، البتہ عیدگاہ میں عید کی نماز پڑھنا سنت ہے؛لہذا چھوٹی مسجد اگر شہر ،فنائے شہر یا بڑی بستی(جہاں جمعہ قائم کرنے کی شرائط پائی جاتی ہیں) میں ہو تو وہاں عید کی نما ز ادا کی جاسکتی ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما شرائط وجوبها وجوازها فكل ما هو شرط وجوب الجمعة وجوازها فهو شرط وجوب صلاة العيدين وجوازها من الإمام والمصر والجماعة والوقت إلا الخطبة فإنها سنة بعد الصلاة".

(کتاب الصلوۃ،فصل صلاۃ العیدین،شرائط وجوب وجواز صلاۃ العیدین،275/1،دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں