بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چھوٹے بچے کو سونے کی انگوٹھی پہنانے کا حکم


سوال

چھوٹے بچے کو جو کہ چند دن کا ہے اس کو سونے کی انگوٹھی پہنانا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ جس طرح مرد کے لیے سونا پہنناناجائزو حرام ہے اسی طرح نا بالغ بچے کو سونا پہنانا ناجائز وحرام ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں نومولود بچے کو سونے کی انگوٹھی پہنانا جائز نہیں ہےاور پهنانے والا گناهگار هوگا۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"‌وما ‌يكره للرجال لبسه يكره للغلمان والصبيان؛ لأن النص حرم الذهب والحرير على ذكور أمته بلا قيد البلوغ والحرية، والأثم على من ألبسهم؛ لأنا أمرنا بحفظهم."

(كتاب الكراهية،ج:5،ص:331،ط:رشيدية)

فتح القديرمیں ہے:

"ويكره أن يلبس الذكور من الصبيان الذهب والحرير) ؛ لأن التحريم لما ثبت في حق الذكور وحرم اللبس حرم الإلباس كالخمر لما حرم شربها حرم سقيها."

(كتاب الكراهية،ج:10،ص:23،ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407100858

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں