بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چوری شدہ مال کی واپسی کا وظیفہ


سوال

ہمارے گھر سے پیسے، موبائل، سونا الماری میں سے غائب ہوگیا ہے ۔برائے کرم کوئی وظیفہ بتا دیں، کیا مسئلہ ہے، کیوں غائب ہو جاتا ہے؟

جواب

گمشدہ مال کی واپسی کے  لیے درج ذیل اعمال میں سے  کسی عمل کا اہتمام کریں ان شاء اللہ گمشدہ مال مل جائے گا۔  

1۔ سورۃ الضحیٰ پڑھنے کا معمول بنائے   وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ  اس آیت کو تین بار پڑھے۔ 

2۔ جس جگہ سے مال چوری ہوا ہے  وہاں کھڑے ہوکر سورۃ الطارق پڑھے۔

3۔ یا حفیظ 119 مرتبہ  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت   يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ  119 مرتبہ پڑھے۔ 

اعمال قرآنی میں ہے:

"والضحیٰ پڑھے اور اس آیت کو تین بار پڑھے    وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ 

واپسی مال مسروقہ: جس دروازہ سے مال یا گریختہ نکلا ہے اس میں کھڑا ہو کر سورۃ الطارق پڑھنے ان شاء اللہ تعالیٰ واپس آئے گا یا اس کو خواب میں دیکھ لے گا".

(ص:112، ط:دار الاشاعت)

فیوضات درخواستی میں ہے:

"یا حفیظ 119 مرتبہ پڑھیں پھر   يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ کی آیت 119 مرتبہ پڑھیں".

(ص:247، ط:مکتبہ شیخ درخواستی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں